برطانیہ ، ہر8میں سے 1نوجوان نکوٹین پاؤچ کا یوزر

برطانیہ ، ہر8میں سے 1نوجوان نکوٹین پاؤچ کا یوزر

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں 14 سے 17 سال کی عمر کے ہر آٹھ میں سے ایک نوجوان نے نکوٹین پاؤچز (Nicotine Pouches) استعمال کیے ہیں جس کے بعد صحت کے ماہرین نے ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ممکنہ لت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈینس کیمبل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نکوٹین پاؤچز چھوٹے ٹی بیگز جیسے ہوتے ہیں جنہیں منہ کے اندر رکھ کر استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ اکثر مختلف ذائقوں میں دستیاب ہوتے ہیں اور نکوٹین کے اخراج کے ذریعے نشہ فراہم کرتے ہیں۔ ان پاؤچز کو عام طور پر ‘سنس’ (Snus) بھی کہا جاتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ پاؤچز سگریٹ نوشی کی طرح کینسر کے خطرے میں اضافہ نہیں کرتے تاہم اس بات پر شدید خدشات موجود ہیں کہ ان کے استعمال سے نکوٹین کی لت پڑ سکتی ہے جبکہ منہ اور دانتوں سے متعلق مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں