ٹیکسلا کے اولین شہر کے آثار منظرِ عام پر آ گئے

ٹیکسلا کے اولین شہر کے آثار منظرِ عام پر آ گئے

لاہور(نیٹ نیوز)پنجاب آرکیالوجی نے ٹیکسلا کے تاریخی مقام بھِر ماؤنڈ میں آثارِ قدیمہ کی سائنسی کھدائی تیز کر دی ہے ، جہاں چھٹی صدی قبل مسیح سے پہلے کی ایک منظم قدیم تہذیب کے شواہد سامنے آ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ ٹیکسلا کے اولین شہر کی سائنسی بنیادوں پر ازسرِنو دریافت کی ایک اہم کوشش ہے ۔ محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کھدائی کے دوران قدیم شہری منصوبہ بندی، تنگ گلیوں، رہائشی مکانات، پانی کے کنوؤں، اناج ذخیرہ کرنے کے مقامات اور روزمرہ استعمال کی اشیا کے آثار مل رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ شہر قدرتی طور پر پھیلتا رہا اور اس کی ساخت بعد کے یونانی طرزِ تعمیر سے مختلف ہے ، جو ابتدائی مقامی شہری زندگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ڈائریکٹوریٹ آف پنجاب آرکیالوجی اس مقام کی مکمل دستاویز سازی جدید سائنسی طریقوں سے کر رہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں