رولر کوسٹر 130فٹ بلندی پر معلق، فلم کا منظر پیش
ٹیکساس (نیٹ نیوز)ٹیکساس کے ایک تفریحی پارک میں رولر کوسٹر پر پیش آنے والا واقعہ دیکھنے والوں کے لیے کسی ہالی ووڈ فلمی منظر سے کم نہ تھا، جس نے لوگوں کے دل دہلا دیئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد 130 فٹ کی بلندی پر اچانک رک جانے والی رولر کوسٹر پر تقریباً سیدھے زاویے (90 ڈگری) میں نیچے کی طرف جھکے ہوئے ہوا میں معلق ہیں۔ منظر ایسا تھا کہ دیکھنے والوں کو فوراً ہالی ووڈ کی مشہور فلم ‘فائنل ڈیسٹی نیشن’ یاد آگئی، جہاں ایسا ہی حادثہ خوف کی علامت بن کر سامنے آیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق رولر کوسٹر اچانک ٹریک کی انتہائی اونچی چوٹی پر رک گئی اور مسافر تقریباً ایک گھنٹے تک اسی حالت میں پھنسے رہے ۔ ایک پریشان حال رشتے دار نے فوری طور پر 911 پر کال کی، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دونوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔