بھارت کیخلاف میچ میں بالکل پریشر نہیں لیا:سمیر منہاس

بھارت کیخلاف میچ میں بالکل پریشر نہیں لیا:سمیر منہاس

انڈر 19ایشیا کپ فائنل میں محمدعامر کا چیمپئنز ٹرافی والا سپیل یاد کیا،علی رضا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 کرکٹرسمیر منہاس نے کہا ہے کہ انڈر 19ایشیا کپ کافائنل جیتنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں،بھارت سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے اپنی غلطیوں پر کام کیا،کوچز کی طرف سے ہمیں فائنل میں کوئی پریشر نہیں تھا۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرفارمنس کی بہتری کیلئے مختلف کیمپس لگائے گئے ، جہاں بھر پور پریکٹس کی،ٹورنامنٹ سے پہلے زبردست پریکٹس کی وجہ سے پریشر نہیں تھا،ہم نے بھارت کیخلاف میچ میں بالکل پریشر نہیں لیا،پراعتماد ہو کر کھیلا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کیخلاف سنچری سکور کرنا میرے لیے بہت خوشی کا لمحہ تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہیں۔

انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر علی رضا نے کہا کہ ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے تمام فارمیٹس میں ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں وسیم اکرم، وقاریونس، محمدآصف، رانانوید اور محمد سمیع کو باؤلنگ کرتے دیکھتاہوں جبکہ ایشیاکپ فائنل میں محمدعامر کا چیمپئنز ٹرافی والا سپیل یاد کیا۔ نوجوان فاسٹ بولر علی رضا نے کہا کہ وسیم اکرم، آئین بشپ نے میرے لیے ٹوئٹ کیا اور انہوں نے اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا جو میرے لیے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق بڑے کھلاڑی میری تعریف کررہے ہیں تو مجھے بھی اپنی سو فیصد پرفارمینس دینی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں