یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان، 26 دسمبر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

شیخ محمد بن زید النہیان کا بطور صدر پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے، یو اے ای کے صدر کے ہمراہ وزرا اور اعلیٰ حکام کا ایک وفد بھی اسلام آباد آئے گا۔

یو اے ای کے صدر دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

دورے سے دونوں ممالک میں برادرانہ تعلق مضبوط بنانے کا موقع ملے گا، یو اے ای صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

دونوں ممالک میں سرمایہ کاری ،تجارت ،توانائی کے شعبہ جات میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی، دورہ علاقائی استحکام اور ترقی کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں