ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل چھین لئے
جوہرٹائون میں عبید سے ڈیڑھ لاکھ، گلشن راوی میں امجد سے 1لاکھ 40ہزار لوٹ لئے مصطفی آباد اور شاہدرہ سے گاڑیاں ،اقبال ٹائون اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہرٹائون میں عبید سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں امجد سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون, لٹن روڈ میں ندیم سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں یاور سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں طارق سے 1 لاکھ روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مصطفی آباد اور شاہدرہ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ اقبال ٹائون اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔