چترال:بلند ترین شندور گراؤنڈ پر آئس سپورٹس کا آغاز
چترال(سپورٹس ڈیسک )چترال میں بلند ترین گراؤنڈ شندور پر آئس سپورٹس مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام شندورآئس سپورٹس کے فائنل مقابلے ہوں گے ۔
ڈی جی خیبر پختون خوا ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے کہاکہ شندور جھیل پر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں۔ مقابلوں میں 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شریک ہیں۔ مقابلے 28 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔