پاکستان اسٹیٹ آئل ، آذربائیجان کی سوکار کمپنی میں معاہدہ

پاکستان اسٹیٹ آئل ، آذربائیجان کی سوکار کمپنی میں معاہدہ

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان کی سوکار کمپنی کا گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدہ ہوگیا ہے ۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردیں۔ خط کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گیس سپلائی کا معاہدہ ہوا ۔پی ایس او اور آذربائیجان کی کمپنی سوکارکے معاہدے کی رسمی منظوری 24دسمبر کو موصول ہوئی ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال خط کے مطابق پی ایس او کو معاہدے پر دستخط کی اجازت وزارت توانائی نے 3 دسمبر کو دی تھی۔ پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گیس سپلائی معاہدے پر عملدرآمد مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا ۔دوسری جانب خط میں متن اپنایا گیا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدہ توانائی کے شعبے میں بڑا قدم ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں