پاکستان سے بنگلادیش شپنگ سروس، ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل

پاکستان سے بنگلادیش شپنگ سروس، ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے بنگلہ دیش پہلی براہ راست شپنگ سروس کے ذریعے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کرلی گئی ۔

این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی جانب سے کراچی سے چٹاگانگ تک تاریخی شپنگ سروس کا آغاز کیا گیا ہے اور اکتوبر میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اس پہلی براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کے بعد سے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز کی ترسیل مکمل کی جا چکی ۔یہ سروس جنوبی ایشیا میں تجارت اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔کراچی اور جبل علی کے درمیان کنٹینرز کی سروس 13 جنوری کو این ایل سی کے پہلے جہاز کے ساتھ شروع ہوگی جب کہ دوسرا جہاز جنوری کے آخر تک روانہ کیا جائے گا۔ فروری 2025 میں خوردنی تیل کے جہاز کی روانگی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں