مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی جاتی امرا میں ملاقات

مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی جاتی امرا میں ملاقات

لاہور(نیوز ایجنسیاں)امریکی کانگریس کے وفد نے جاتی امرا رائے ونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن کے ساتھ قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی موجود تھے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پراپنی چھت،اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈقائم ہوا ہے جبکہ 22ہزار 600 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ ساڑھے 25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ۔ 12ہزارسے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے ۔ پروگرام کے تحت2000مزید قرضوں کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے ۔ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے مگر مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔دریں اثنائوزیراعلیٰ مریم نوازنے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے ۔ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے ۔مجھے خوشی ہے دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے ، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں