گندم کی قیمت 4ہزار روپے من مقررکیجائے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (کورٹ رپورٹر )گندم کی فی من قیمت چار ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست چنیوٹ کے کسان نے دائر کی،جس میں پنجاب حکومت، سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی جی پاسکو کو فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت 2200 روپے فی من گندم کی قیمت مقرر کر رہی ہے جبکہ فی ایکڑ خرچہ 3600 روپے ہے ،حکومت کسانوں سے گندم کی خریداری بھی نہیں کر رہی، گندم کا ریٹ کم مقرر کرنا غیر قانونی اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ عدالت حکومت کو چار ہزار روپے فی من گندم کا ریٹ مقرر کرنے اور گندم کی خریداری پالیسی بنانے کا حکم دے ۔