وارداتیں:14لاکھ سے زائد نقدی ،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

وارداتیں:14لاکھ سے زائد نقدی ،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

نولکھا میں امجد سے 2لاکھ 50ہزاروموبائل،کوٹ لکھپت میں راحیل سے 3 لاکھ و موبائل، برکی میں بابر سے 2لاکھ 45 ہزارو موبائل ،ڈیفنس میں عابد سے 2لاکھ 65 ہزار و موبائل ،ریس کورس میں اختر سے 2لاکھ 45ہزاو موبائل ،لوہاری میں سلیم سے 1لاکھ نقدی ، موبائل ودیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹاؤن، کوٹ لکھپت ، نوانکوٹ سے گاڑیاں اوربرکی، باغبانپورہ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں