سلمان آغا قانون کے تحت واضح رن آؤٹ تھے ، ایم سی سی کا مؤقف
میلبورن (سپورٹس ڈیسک)ایم سی سی نے کہا ہے کہ سلمان آغا قانون کے تحت واضح طور پر رن آؤٹ تھے۔۔
، سپرٹ آف کرکٹ کے تحت بنگلہ دیش اپیل واپس لے سکتی تھی۔سلمان آغا کے متنازعہ رن آؤٹ پر ایم سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈھاکہ ون ڈے میں سلمان کریز سے باہر تھے ، گیند کھیل میں تھی۔ایم سی سی نے کہا کہ بیٹر کو فیلڈنگ سائیڈ کی اجازت کے بغیر گیند اٹھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ، کھلاڑیوں کے ٹکرانے سے گیند خود بخود ڈیڈ نہیں ہوتی،امپائرز کے پاس آؤٹ دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔