یانگو پنجاب میں ٹرانسپورٹ آپریٹنگ لائسنس لینے والی پہلی رائیڈ کمپنی

یانگو پنجاب میں ٹرانسپورٹ آپریٹنگ لائسنس لینے والی پہلی رائیڈ کمپنی

پیشرفت بڑھتے ملکی نقل وحرکت، رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کیلئے اہم سنگ میل، کنٹری منیجر

کراچی (بزنس رپورٹر)یانگو جو عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ کا حصہ ہے ، پاکستان میں پہلی رائیڈ ہیلنگ سروس بن گئی ہے جس نے پنجاب پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے باضابطہ طور پر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کمپنی (TNC) کا آپریٹنگ لائسنس حاصل کر لیا ہے ۔ یہ پیشرفت ملک کے تیزی سے بڑھتے ہوئے نقل و حرکت اور رائیڈ ہیلنگ سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کی جا رہی ہے ، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ، منظم اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

جاری کردہ لائسنس کے تحت Yango Ride کو صوبائی موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے مطابق اپنی سروسز چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ نئے لائسنسنگ فریم ورک کو نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے ، جس کے تحت بہتر حفاظتی اقدامات، مؤثر تصدیقی عمل اور سخت تعمیلی معیارات متعارف کرائے گئے ہیں۔ یانگو پاکستان کی کنٹری منیجر میرال شریف نے کہا کہ ہم لائسنس کے اجرا پر پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے شکر گزار ہیں اور پورے عمل کے دوران ادارے کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہیں۔ یہ سنگِ میل پاکستان میں ایک محفوظ، سستی اور قابلِ اعتماد رائیڈ ہیلنگ ماحولیاتی نظام کی ترقی کیلئے ریگولیٹرز کے ساتھ ملکر کام کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں