200 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری
فیصل آباد(آئی این پی)قومی بچت مرکز نے 200 روپے مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کردیئے۔ پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی فیصل آباد میں ہوئی۔
نتائج کے مطابق 200 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں بانڈ نمبر 591284 نے 750,000 روپے کا پہلا انعام جیتا ہے ۔اس کے علاوہ پانچ خوش نصیب ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا انعام جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔جو پانچ خوش نصیب ڈھائی لاکھ کے انعام کے حقدار قرار پائے۔ وہ بانڈ نمبرز 293000، 811470، 721418، 473127، اور 659859 ہیں۔اس کے علاوہ درجنوں خوش نصیب 1250 روپے کا تیسرا انعام جیت گئے۔