پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 837 پوائنٹس کا اضافہ
انڈیکس 150ہزار 16پوائنٹس پربند، 26 کروڑ شیئرز کے سودے 17ارب میں طے بلو چپ کمپنیوں کے شیئرز خریداری سے انڈیکس کی پوزیشن مستحکم، انڈیکس 1.03فیصد کم
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی جانب گامزن رہا 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 889 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 67 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا جسکے بعد بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 2 ہزار 324 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 51 ہزار 503 پوائنٹس کی یومیہ بلند سطح تک ٹریڈ ہوا مالیاتی اداروں کی جانب سے بلو چپ کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری سے انڈیکس کی پوزیشن مستحکم رہی تاہم وقفے وقفے سے انڈیکس میں محدود نوعیت کی پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی جسکے سبب ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار ، 1 لاکھ 50 ہزار ، 1 لاکھ 49 ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گر کر یومیہ 1 لاکھ 48 ہزار 509 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا دن بھر آئل اینڈ گیس ، آٹو ، کیمیکل ، ٹیلی کام ، آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹرز کے شعبوں میں نمایاں کام ہوا اختتامی لمحات میں کے ایس ای 100انڈیکس دوبارہ تیزی کی جانب گامزن ہوکر 837 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 16 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا، دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 1.03 فیصد کمی سے 45486.45 ، آل شیئر انڈیکس 410 پوائنٹس بڑھ کر 90164.34 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1433.99 پوائنٹس اضافے سے 214854.65 پوائنٹس پر بند ہوا، دن بھر مجموعی 568 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جن میں 223 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ ، 182 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی اور 163 کمپنیوں کے شیئرز مستحکم رہے۔