سونا ہزار روپے تولہ مہنگا، چاندی کی قیمت 128 روپے بڑھ گئی

سونا ہزار روپے تولہ مہنگا، چاندی کی قیمت 128 روپے بڑھ گئی

کراچی (آئی این پی) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے ہو گئی۔ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 569 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7 ہزار 346 روپے کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھا 10 ڈالرز کے اضافے سے 5010 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں