فٹبالرزکی جعلی شہریت،ملائشین ٹیم ایشین کوالیفائنگ سے باہر

فٹبالرزکی جعلی شہریت،ملائشین ٹیم ایشین کوالیفائنگ سے باہر

50ہزار ڈالر جرمانہ ،جیتے میچز کے نتائج بھی تبدیل، ہارنے والی ٹیمیں فاتح قرار

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ملائشین فٹبال فیڈریشن کو جعلی دستاویزات پر کھلاڑیوں کو کھلانا مہنگا پڑ گیا۔ایشین کوالیفائنگ راؤنڈ سے چھٹی کے ساتھ پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوگیا، ملائشیا نے سات غیرملکی کھلاڑیوں کو جعلی دستاویزات بناکر شہریت دے کر ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے ملائشین فٹبال فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے جس کے تحت ملائشیا نے اے ایف سی ڈسپلنری اور ایتھکس رولز چھپن کی خلاف ورزی کی ہے ۔اس بنا پر نیپال اور ویتنام کے خلاف اے ایف سی کوالیفائر میں جن میچز میں ملائشیا نے کامیابی پائی تھی، اس کے نتائج کو بدل کر فیصلہ تین صفر سے ویتنام اور نیپال کو فاتح قرار دے دیا گیاہے ۔میچز سے محروم کرنے کے ساتھ ملائشیا کی فٹبال فیدریشن کو ایک لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو انیس ملائیشین رنگٹ جرمانہ بھی کیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں