دو سالہ بچے کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنیوالی گھریلو ملازمہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے دو سالہ بچے کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنیوالی سفاک گھریلو ملازمہ کوگرفتار کر لیا۔
پولیس نے ایس پی کینٹ کی ہدایت پر 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمہ انیلہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کے ڈانٹنے پر انیلہ نے معصوم بچے زید کو منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا تھا۔ والد عمر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو پکڑ کر مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا۔