البانیا نے ایران کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا
تیرانا(اے ایف پی)البانیا کی پارلیمنٹ نے ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم اور ایران کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ریاستی ملک قرار دیدیا۔
حکومتی سوشلسٹ پارٹی نے اکثریت کے ساتھ قرارداد منظور کی، جبکہ حزب اختلاف نے بائیکاٹ کیا۔ قرارداد میں ایران سے منسلک ہیکرز کے سائبر حملوں کی بھی مذمت کی گئی، جن میں اس ماہ پارلیمنٹ کے آئی ٹی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ البانیا میں طویل عرصے سے ایرانی حزب اختلاف گروپ پیپلز مجاہدین آف ایران کے کئی ارکان پناہ لیے ہوئے ہیں۔