عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار:رابعہ انعم
لاہور(این این آئی)میزبان رابعہ انعم نے اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان کی شاہ رخ خان قرار دے دیا تاہم صارفین کا ماننا ہے کہ ماہرہ خان پاکستانی ایکٹنگ کوئین ہیں۔
رابعہ انعم کا کہنا تھا کہ عائزہ خان پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی دونوں لحاظ سے شاندار ہیں، ان کی شخصیت اور ان کا آورا مجھے غیر معمولی لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایک بین الاقوامی سٹار ہوتیں تو انہیں بہت زیادہ سراہا جاتا اور انہیں ٹاپ سٹار کا درجہ دیا جاتا اگر وہ بھارت میں ہوتیں تو شاید ان کی حیثیت کچھ اور ہی ہوتی، وہ پاکستان کی شاہ رخ خان ہیں۔