ثنا جاوید اور فہد مصطفی کی لائیو شو میں دلچسپ نوک جھونک
کراچی (آئی این پی) اداکار فہد مصطفی اور اداکارہ ثنا جاوید کی لائیو شو کے درمیان دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا جاوید مقابلے کے دوران گیم شو میں اپنی ٹیم کی مدد کر رہی تھیں کہ اچانک انہیں ڈکار آ جاتی ہے ۔فہد مصطفی کے پوچھنے پر اداکارہ نے کہا کہ ہم لوگ فیصلہ کرنے کے لیے آپس میں بات کر رہے ہیں۔جس پر فہد نے کہا آپ تو ڈکاریں لے رہی ہیں،یار حد ہے، شوبز شخصیات لائیو ٹی وی پر ڈکاریں لے رہے ہیں، افطاریاں پھوڑ کر آئے ہیں لیکن یہ قدرتی عمل ہے، کوئی مسئلہ نہیں۔