محب مرزا کا دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر تبصرہ
کراچی (آئی این پی) اداکار محب مرزا نے دیسی مردوں کی برگر خواتین سے شادی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
ایک پروگرام میں محب مرزا نے کہا کہ میں نے اس بارے میں بہت سوچا اور میرے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ متضاد مزاج کے لوگ ایک دوسرے کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ اداکار نے مزید کہا کہ برگر خواتین دیسی مردوں کو پسند کرتی ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ ہم ان کے سامنے بہت زیادہ عجیب و غریب حرکتیں نہ کریں،اگر ہم چیزوں کو اچھی طرح متوازن رکھتے ہیں اور مہذب انداز میں گفتگو کرتے ہیں، تو یہ رشتہ اچھا چلتا ہے۔