سنجے دت اور نورا کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ

سنجے دت اور نورا کا گانا تنازع کا شکار، پابندی لگانے کا مطالبہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی کا نئی آنے والی فلم کے ڈی: دی ڈیول کا گانا سرکے چونر تیری سرکے ریلیز ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔

 ایڈووکیٹ ونیت جندال نے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کو شکایت درج کروائی جس میں ہندی گانے کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ نے اس کی شکایت وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی کی ہے اور کہا گیا ہے کہ گانے کے کچھ بول واضح طور پر قابل اعتراض اور عوامی استعمال کیلئے نامناسب ہیں جبکہ فلم بندی میں فحاشی کو بھی دکھایا گیا ہے ۔شکایت کے مطابق ایسے گانے اور بول کم عمر بچوں اور نوجواں کیلئے درست نہیں ہیں لہذا گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں