سپائیڈر مین 4 کا منفرد ٹریلر، ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز

سپائیڈر مین 4 کا منفرد ٹریلر، ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز

نیویارک سٹی (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نئی فلم ‘‘سپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے’’ کے ٹریلر کی ریلیز سے متعلق ایک دلچسپ اشارہ دے کر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور فلم کی ٹیم ٹریلر کی ریلیز کے لیے کچھ بالکل نیا اور منفرد کرنے جا رہے ہیں۔ اداکار نے مزید بتایا کہ وہ نیویارک سٹی میں مداحوں کے ساتھ مل کر اس ٹریلر کو جاری کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مداحوں کے لیے ہے اور اس کا مقصد سب کو ایک ساتھ جوڑنا ہے ۔ ان کے اس پیغام کے بعد شائقین میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں