رواں سال شادی کر لوں گی، زباب رانا کا اعلان

 رواں سال شادی کر لوں گی، زباب رانا کا اعلان

کراچی(این این آئی)اداکارہ زباب رانا نے شادی کے پلان بتا دئیے۔ اداکارہ زباب رانا نے ایک شو میں کہا کہ جلد شادی کرنے والی ہوں، یہ عید کے ایک ماہ بعد بھی ہوسکتی ہے اور چھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے جیون ساتھی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا بس اتنا کہا کہ رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ میرا سکول میں دِل نہیں لگتا تھا، میری کوشش ہوتی تھی کہ کلاس سے غائب ہوجاؤں، ایک دن ایسا ہی ہوا، میری والدہ مجھے سکول چھوڑ کر گئیں۔ جیسے ہی ٹیچر بچوں کی کاپیز چیک کرنے پیچھے کی جانب گئیں، میں کلاس سے نکلی اور سیدھی گھر آگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں