5.9 شدت کازلزلہ،خوف وہراس

5.9 شدت کازلزلہ،خوف وہراس

لاہور،اسلا آباد،حافظ آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، اسلام آباد ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اورکشمیرکے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، حافظ آبا،ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پشاور، مانسہرہ، ہزارہ ڈویژن، سوات، نوشہرہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، ایبٹ آباد، شانگلہ، کرک، ہری پور اور گرد و نوح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ادھرلوئر دیر میں زلزلے سے میدان خان آباد گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت شدید متاثر ہوگئی، اس میں دراڑیں پڑگئیں جس کاکسی بھی وقت گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔زلزلہ سرینگر اور افغانستان کے شہر جلال آباد تک محسوس کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں