اسرائیل اسلامی ملک صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل اسلامی ملک صومالی لینڈ کو آزاد  ریاست تسلیم کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

یروشلم (اے ایف پی)اسرائیل براعظم افریقہ کے اسلامی ملک صومالی کو آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔۔۔

اس حوالے سے گزشتہ روز اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اورصومالی لینڈ کے صدر اور وزیرخارجہ عبدالرحمن محمد عبداللہی نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے ۔صومالی لینڈ 1991سے اپنی آزادی کا دعویٰ کرتا رہا ہے لیکن  عالمی برادری کی جانب سے اسے رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا جواسے صومالیہ کا حصہ سمجھتی ہے تاہم برطانیہ، ایتھوپیا اور متحدہ عرب امارات سمیت چند ممالک نے وہاں رابطہ دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں