جاپان کی کابینہ نے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کرلیا

 جاپان کی کابینہ نے 58 ارب ڈالر  کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کرلیا

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی کابینہ نے مالی سال 2026 کیلئے 58 ارب ڈالر کا ریکارڈ دفاعی بجٹ منظور کرلیا ۔ منظور شدہ مسودہ بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات 9.04 ٹریلین ین ہوں گے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9.4 فیصد زیادہ ہیں۔۔۔

 اس سے قبل مالی سال 2025 میں جاپان نے دفاع کیلئے 8.7 ٹریلین ین (تقریباً 55.7 ارب ڈالر) مختص کئے تھے ۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کی کابینہ نے دفاعی بجٹ کی منظوری ایسے وقت میں دی ہے جب چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کشیدہ او رسفارتی تنازعات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں