چین ،پاکستان آبدوز معاہدہ سے بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،زبیرطفیل
کراچی (این این آئی)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے صدر اور۔۔
ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر زبیرطفیل نے چین، پاکستان آبدوز معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ ہوگا۔زبیرطفیل نے کہا کہ یہ آبدوزیں جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گی جو پاکستان کی زیرِ آب جنگی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گی اور ان آبدوزوں سے پاکستان کی سمندری طاقت میں بھرپور اضافہ ہوگا۔