سگیاں:ٹرالی کو ٹکر، موٹرسائیکل سوار 2نوجوان جاں بحق، تیسرا زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقہ سگیاں میں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر اینٹوں سے بھری ٹرالی سے جا ٹکرائی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔۔۔
، تیسرا شدید زخمی ہو گیا۔اطلاعملنے پر متعلقہ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔