شمالی کوریا :کم جونگ اُن کا میزائلوں کی مزید فیکٹریاں تعمیرکرنے کا حکم
سیول (اے ایف پی)شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے حکام کو میزائلوں کی پیداوار بڑھانے اور مزید فیکٹریاں تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔
اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلحہ ساز فیکٹریوں کے دورے کے موقع پر کم جونگ اُن نے فیکٹریوں کو اگلے ایک مصروف سال کیلئے تیاری کرنے کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ انہیں مجموعی پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور انہوں نے نئے ہتھیاروں کے پلانٹس کی تعمیر کا حکم دیا۔