پی سی بی کی اجازت کے بغیر ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی

پی سی بی کی اجازت کے بغیر  ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوالٹی ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے اجازت کے بغیر کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پی سی بی سے اجازت لینا ضروری ہوگا، بغیر اجازت کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کو انڈر 23کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کے لئے خط لکھ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں