ناسا کا چاند پر اترنے کا دعوی جعلی ہے :کم کارڈیشین

ناسا کا چاند پر اترنے کا دعوی جعلی ہے :کم کارڈیشین

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی شوبز اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکومت اور ناسا نے 1969 میں چاند پر اترنے کا واقعہ جعلی طور پر پیش کیا تھا۔

 کارڈیشین نے یہ دعویٰ ٹک ٹاک پر گردش کرنے والی ویڈیوز کی بنیاد پر کیا ہے ، جن میں اپالو مشن کے خلا باز اور چاند پر پہلا قدم رکھنے والے افراد میں شامل بز ایلڈرِن کو اس طرح پیش کیا گیا ہے جیسے وہ چاند پر اترنے کی تردید کر رہے ہوں۔کم کارڈیشین کے مطابق میں نے بز ایلڈرِن کی چند ویڈیوز دیکھی ہیں جن میں وہ کہتے ہیں کہ یہ ہوا ہی نہیں۔ وہ اب انٹرویوز میں یہ بات بار بار کہتے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی نہیں ہوا۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم چاند پر گئے تھے ۔ میرے خیال میں یہ سب جعلی تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں