لاکھوں کے ڈاکے ، 2 گاڑیاں، 3موٹرسائیکل چوری
نصیرآباد کا طاہر، انارکلی کا ارمغان، مانگا کا نفیس، مسلم ٹائون کا مظہرلٹنے والوں میں شامل چھائونی، سمن أٓباد سے گاڑیاں ، اسلام پورہ، شادمان ، گڑھی شاہو سے موٹرسائیکل غائب
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں لاکھوں کے ڈاکے ، 2 گاڑیاں، 3موٹرسائیکلیں بھی چوری کرلی گئیں۔ شاہدرہ میں اکمل سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، نصیر أٓباد میں طاہر سے 1لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون، انارکلی میں ارمغان سے 1لاکھ 75ہزار روپے ، اور موبائل فون،مانگامنڈی میں نفیس احمد سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،مسلم ٹائون میں مظہر سے 1لاکھ 50ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ جنوبی چھائونی اور سمن أٓباد سے گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ، شادمان اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔