جذباتی کردار میری ذہنی صحت پر اثر انداز ہوتے :صبا قمر
لاہور (آئی این پی)اداکارہ صبا قمر نے اعتراف کیا ہے کہ جذباتی کردار ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔گزشتہ دو دہائیوں کے کیریئر میں صبا کو ان کو سنجیدہ اداکارہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ جذباتی کردار میری ذہنی صحت پر اثر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کردار جذباتی طور پر بہت ڈیمانڈنگ ہوتے ہیں اور آسانی سے ختم نہیں کیے جا سکتے ، ہر کردار اپنے ساتھ ایک تجربہ چھوڑ جاتا ہے ، جیسے حقیقی زندگی کے تجربات، آپ اس سے سیکھتے ہیں، بالغ اور باشعور بنتے ہیں اور کچھ حصہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے ۔اداکارہ کے مطابق میرا کردار کے ساتھ تعلق اس وقت شروع ہوتا ہے جب میں پہلی بار سکرپٹ دیکھتی ہوں۔