ہمارے ہندو دوست بھی ہیں جن کی ڈراموں میں نمائندگی ضروری:نوین وقار

 ہمارے ہندو دوست بھی ہیں جن کی ڈراموں میں نمائندگی ضروری:نوین وقار

لاہور(شوبز ڈیسک)ڈرامہ ‘کیس نمبر 9’ میں ہندو خاتون کا کردار ادا کرنے پر اداکارہ نوین وقار نے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

 نوین وقار نے کہا کہ منیشا اور روہیت یہ دونوں کردار اس لیے کہانی میں شامل کیے گئے کیونکہ ہمارے ہندو دوست بھی ہیں جن کی نمائندگی کبھی نہیں کی گئی۔ ان کی شمولیت بہت اہم ہے اور یہ دکھانا ضروری ہے کہ وہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں جس توہینِ مذہب کے مسئلے کو دکھایا گیا ہے ، وہ ہمارے معاشرے میں پیش آتا ہے ۔ یہاں مختلف برادریاں آباد ہیں اور ہمیں انہیں نمایاں کرنا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں