پاکستان میں پہلا ریئلٹی ریپ شو،طلحہ انجم اور بوہیمیا ججز

پاکستان میں پہلا ریئلٹی ریپ شو،طلحہ انجم اور بوہیمیا ججز

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں پہلا ریئلٹی ریپ مقابلہ متعارف کرایا جا رہا ہے ، جس کے لیے دو بڑے نام، طلحہ انجم اور بوہیمیا، سرکاری طور پر ججز کے طور پر نامزد کیے گئے ہیں۔

ریئلٹی ریپ شو کا عنوان ریپ آئیکان پاکستان ہے ، پروگرام میں مجموعی طور پر 10 اقساط نشر ہوں گی، جو عید الفطر کے بعد پیش کی جائیں گی۔شو میں شامل 10 سے 12 شرکا مختلف ریپ چیلنجز اور موضوعات کے تحت مقابلہ کریں گے اور ابتدا میں کئی شرکا کو خارج کیا جائے گا، جب کہ بہترین کو گرینڈ فائنل میں جگہ ملے گی۔منتظمین نے شرکا کے لیے درخواست جمع کروانے کی کال جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ریپ آئیکان پاکستان کے عنوان پر اپنی ریپ پرفارمنس کی ویڈیو بھیجیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں