حنا خواجہ بیات نے محبت کے بغیر شادی کا دردناک قصہ بیان کردیا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے محبت کے بغیر شادی کا دردناک قصہ بیان کر دیا۔ایک پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے کہا کہ اگر میرا شوہر آج فوت ہو جائے تو میں خود کو خوش قسمت سمجھوں گی۔۔۔
میں نے ان سے پوچھا کہ ‘کیا وہ اپنی زندگی خود سنبھال سکتی ہیں ،انہوں نے نفی میں جواب دیا تو میں نے اُس خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہونے کا نہ سوچیں بلکہ خود کو جذباتی طور پر ان سے الگ کر لیں۔حنا خواجہ کے مطابق خاتون نے ان کے مشورے پر عمل کیا اور بتایا کہ اب حالات بہتر ہو گئے ہیں۔