پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر پابندی

 پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے 6 عہدیداروں پر پابندی

مالی سال 2022-24 کے دوران 6 کروڑ 50 لاکھ کی گرانٹس کا حساب نہ دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مالی سال 2022-24  کے دوران پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سرکاری گرانٹس کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے مطابق نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے 65 ملین روپے کی سرکاری گرانٹ کے ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹ جمع نہ کروانے پر سابق صدر، سیکرٹری جنرل اور دیگر عہدیداروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس بی کی جانب سے نیٹ بال فیڈریشن کے 6 سابق عہدیداروں پر قومی و بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔سپورٹس بورڈ نے وراننگ دی ہے کہ گرانٹس کے استعمال کا مکمل مالی ریکارڈ 7 دن میں جمع نہ کرانے پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی اور فیڈریشن سمیت عہدیدارن کے اکاؤنٹس بند یا سیز کردئیے جائیں گے ۔سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ایڈجسٹمنٹ اکاؤنٹس جمع کرانے پر پابندی ختم ہو سکتی ہے ، نیٹ بال فیڈریشن کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں