20ہزار ٹوتھ پکس سے17.32فٹ اونچا ایفل ٹاور تیار
ایلینائے (نیٹ نیوز)امریکی ریاست ایلینائے کے ایک نوجوان نے ٹوتھ پکس سے 17.32 فٹ اونچا ایفل ٹاور تیار کرکے ریکارڈ بنا دیا۔
ایرک کلابل نامی اس نوعمر لڑکے نے تقریباً 20 ہزار ٹوتھ پکس سے ایفل ٹاور کا 17.32 فٹ بلند ماڈل تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔نیپئرویل شہر کے رہائشی اس لڑکے نے بتایا کہ اس کے والد کے سول انجینئر کے طور پر کیریئر نے اسے کم عمری ہی سے تعمیرات میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی۔ایرک کلابل نے بتایا کہ 2021 میں 12 سال کی عمر میں اس نے سٹکس سے 20.2 فٹ اونچا ٹاور بنایا اور اپنا پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔اگرچہ بعد میں یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، لیکن اس نے اپنا دوسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ اس وقت بنایا جب اس نے ٹوتھ پکس کے ایک نئے میڈیم سے اپنا منصوبہ مکمل کیا اور 17.32 فٹ اونچا ایفل ٹاور کا مجسمہ کا ریکارڈ قائم کیا۔