شکتی کپور نے شردھا کے کیریئر میں زوال کی افواہیں مسترد کر دیں

شکتی کپور نے شردھا کے کیریئر  میں زوال کی افواہیں مسترد کر دیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کے کیریئر سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

73 سالہ شکتی کپور نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں ان دعوؤں پر ردعمل دیا کہ شردھا کپور کو عالیہ بھٹ اور اننیا پانڈے جیسی اداکاراؤں کے مقابلے میں کم مواقع مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ فلمیں کم کرتی ہے ، مگر بہترین کرتی ہے ، وہ کم فلمیں سائن کرتی ہے لیکن معاوضہ سب سے زیادہ لیتی ہے ، سال میں صرف ایک یا دو فلمیں کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں