زمین کی گہرائیوں میں پانی کے وسیع ذخائر ہونیکا انکشاف

زمین کی گہرائیوں میں پانی کے وسیع ذخائر ہونیکا انکشاف

بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں کو ایک تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ زمین کے وجود میں آنے کے بعد ابتدائی عرصے میں سیارے کی گہرائی میں موجود مینٹل پانی کے وسیع ذخائر موجود تھے۔

جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چار ارب برس سے زیادہ عرصہ قبل نچلے مینٹل میں پانی کے وسیع ذخائر ہوا کرتے تھے ۔چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت گوانگژوں انسٹیٹیوٹ آف جیو کیمسٹری میں سائنس دانوں نے جدید لیبارٹری تکنیک استعمال کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کی کہ جب زمین ٹھنڈی ہونے کے بعد پگھلے ہوئے میگما (لاوا) سے شکل بدل کر ٹھوس ہوئی ہوگی تب پانی کا رویہ کیسا رہا ہوگا۔اس دریافت کے مرکز میں برجمینائٹ ہے ، یہ معدن زمین کے نچلے مینٹل میں وافر مقدار میں موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں