مینڈک میں کینسر کو ختم کرنے والا علاج دریافت

مینڈک میں کینسر کو ختم کرنے والا علاج دریافت

ٹوکیو (نیٹ نیوز)جاپان ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ٹری مینڈک کے آنتوں میں ایک خاص بیکٹیریا دریافت کیا ہے جس نے بغیر کسی مضر اثر کے کینسر کو ختم کر دیا۔

تحقیق کے مطابق، ٹیم نے مینڈک اور کچھ دیگر چھوٹے جانداروں سے تجربے کے لیے 45 مختلف قسم کے بیکٹیریا لیے ، جن میں سے 9 بیکٹیریا نے کینسر کے خلاف اچھا اثر دکھایا اور ٹری مینڈک میں موجود ایوِنگیلا امریکیانا سب سے زیادہ مؤ ثر ثابت ہوا۔رپورٹ کے مطابق صرف ایک خوراک سے یہ بیکٹیریا چوہوں میں ٹیومر کو ختم کرنے میں کامیاب ہوا اور 30 دن بعد دوبارہ کینسر کے خلیات ڈالنے کے باوجود کوئی ٹیومر پیدا نہیں ہوا۔تحقیق کے مطابق یہ بیکٹیریا دو طرح سے کام کرتا ہے ، پہلے یہ براہِ راست ٹیومر کو نقصان پہنچاتا ہے اور پھر جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے تاکہ جسم خود کینسر سے لڑ سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں