نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کھٹا ئی میں پڑ گیا

نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کھٹا ئی میں پڑ گیا

نیشنل گیمز میں شرکت کے بعد کھلاڑیوں کو جسمانی تھکن اور فٹنس کا سامنا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام رواں ماہ کھیلی جانیوالی نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد کھٹا ئی میں پڑ گیا، ڈیپارٹمنٹس نے چیمپئن شپ ملتوی کرنے کیلئے فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔ 29دسمبر سے 31دسمبر تک اسلام آباد میں شیڈول 53ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے اہم سٹیک ہولڈرز نیوی،ایئر فورس،پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو آگاہ کیا ہے کہ حالیہ 35ویں نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کے بعد کھلاڑیوں کو شدید جسمانی تھکن اور فٹنس مسا ئل کا سامنا ہے۔

جبکہ قومی سطح کے بیک ٹو بیک ایونٹس ایتھلیٹس کی صحت اور کارکردگی کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں لہذا سپورٹس سائنس کے اصولوں کی روشنی میں چیمپئن شپ کم از کم دو ماہ کے لیے ملتوی کی جائے تاکہ ایتھلیٹس کو مناسب ریکوری اور تیاری کا وقت مل سکے اور غیر ضروری انجریز سے بچا جا سکے ۔اس حوالے سے جنریشن زی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹس کے لیے خصوصی طور پرسائنسی بنیادوں پر تیار کردہ ریکوری پروٹوکول پر عملدرآمدکو بھی ناگزیر قرار دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں