2ڈالر کے ٹکٹ پر1.8ارب ڈالر جیتنے والا امریکی
آرکنساس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آرکنساس سے تعلق رکھنے والے خوش قسمت نے امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا جیک پاٹ جیت لیا۔
لاٹری حکام کے مطابق آرکنساس کے شہر لِٹل راک کے مضافات میں صرف 2ڈالر میں فروخت ہونے والے ایک ‘پاوربال’ لاٹری ٹکٹ نے کرسمس کی شام ہونے والی قرعہ اندازی میں1.817بلین ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘پاوربال’ لاٹری کا کھیل گزشتہ تین ماہ سے جاری تھا تاہم قرعہ اندازی میں کسی ٹکٹ ہولڈر کا نمبر نہ نکلنے کے باعث جیک پاٹ کی رقم بڑھتی رہی۔ آخری لمحات میں فروخت ہونے والے ٹکٹس نے جیک پاٹ کو پہلے سے متوقع رقم سے کہیں زیادہ بڑھا دیا، جس کے بعد یہ امریکی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اور2025کا سب سے بڑا پاوربال انعام بن گیا۔اس جیک پاٹ کے تحت ایک بار میں نقد رقم لینے کا آپشن 834.9 ملین ڈالر رکھا گیا ہے ۔