اسٹاک ایکسچینج،کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،104ارب منافع

اسٹاک ایکسچینج،کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام،104ارب منافع

1,570 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس پہلی بار172,400پر بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزبھرپورخریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 104 ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی بڑھ کر 19 ہزار 464 ارب روپے ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا،دن بھر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان غالب رہا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس 172,582.95 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی جاپہنچا تھا تاہم کاروبار کے آخری سیشن میں تیزی میں معمولی کمی دیکھی گئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1,570.51 پوائنٹس یا 0.92 فیصد اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 172,400.73 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 564پوائنٹس کے اضافے سے 52734پوائنٹس اورآل شیئرزانڈیکس 561پوائنٹس کے اضافے سے 103486پوائنٹس پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں