حکومت صنعت و تجارت کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ،پیاف
پالیسی تسلسل،توانائی قیمتوں میں کمی ناگزیر،ٹیکس نظام سادہ بنایاجائے،میاں سہیل
لاہور(آن لائن) پاکستان انڈسٹری اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے پیٹرن اِن چیف میاں سہیل نثار نے کہا ہے کہ حکومت صنعت و تجارت کو حقیقی ریلیف فراہم کرے ،ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پالیسیوں میں تسلسل، کاروبار دوست اصلاحات اور توانائی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے ۔اپنے بیان میں کہا کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں کئی گنا زیادہ ہیں، مہنگی توانائی، بلند شرح سود اور غیر یقینی معاشی صورتحال نے صنعتکاروں اور تاجروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ پیاف قیادت کا کہنا تھا کہ حکومت صنعت و تجارت کے لیے جامع ریلیف پیکیج کا اعلان کرے ، ٹیکس نظام کو سادہ اور شفاف بنایا جائے اور ایس ایم ایز کو آسان فنانسنگ فراہم کی جائے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور معیشت کو استحکام حاصل ہو سکے ۔