کووڈ19چینی لیب میں پیدا ہوا:وائٹ ہاؤس کا انکشاف

واشنگٹن(اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس لیک ہونے کے بارے میں ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں پیدا ہوا تھا۔ اس پیج کا نام لیب لیکس رکھا گیا ہے ۔واضح رہے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پانچ سال بعد بھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوا یا چین کی کسی لیبارٹری سے اس کی ابتدا ہوئی۔