سیالکوٹ33:سالہ شخص نے خود کشی کر لی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بوج پور رینجر روڈ سیالکوٹ میں 33سالہ شخص نے خودکشی کرلی ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ریحان علی نے مبینہ طور پر گھر کی چھت پر رسی سے پھندا لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کا معائنہ کیا تاہم وہ دم توڑ چکا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان تین چار دن سے ڈپریشن کا شکار تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments